مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان نے اپنی چیٹ جی پی ٹی متعارف کروا دی

پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور اہم...

سلمان خان اور ایشوریا رائےکے بریک اپ بارے نیا انکشاف

بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اور ایشوریا...

نادیہ حسین کی ملازمہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالی ‘رانی’ نامی خاتون جھوٹی نکلیں

پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون جھوٹی نکلیں-

باغی ٹی وی :گزشتہ دنوں نادیہ حسین کی ایک تشہیری مہم کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بجلی کے باعث برقی آلات خراب کرنے پر اداکارہ کو ملازمہ سے بدسلوکی کرتے دیکھا گیا سس کے بعد سے کچھ صارفین نے اداکارہ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا-

بعد ازاں وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو ایک تشہیری مہم کا حصہ تھی تاہم انہوں نے برانڈ کا نام نہیں بتایا تھا-

نادیہ حسین کا گھریلو ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو پر وضاحتی بیان

دوسری جانب رانی نامی ایک خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نادیہ حسین کی ملازمہ ہیں، اور وہ اعتراف کرتی ہیں کہ نادیہ حسین کی وائرل ویڈیو میں ملازمہ وہ خود تھیں۔

سوشل میڈیا پر ’رانی‘ نامی ایک گھریلو ملازمہ کی ویڈیو گردش کی جس میں وہ دعویٰ کرتی دکھائی دیں کہ وہ وہی ملازمہ ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں ’رانی‘ نامی لڑکی نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ وہ وہی لڑکی ہیں، جن پر نادیہ حسین نے غصہ کیا تھا اور یہ کہ غلطی اس کی اپنی ہی تھی، جس وجہ سے اداکارہ نے ان پر غصہ نکالا۔

ملازمہ نے اداکارہ کو ’باجی‘ بلاتے ہوئے کہا کہ نادیہ حسین انہیں چھوٹی بہنوں کی طرح سمجھتی ہیں اور ان سے متعلق جو باتیں کی جا رہی ہیں، وہ غلط ہیں، وہ اچھی خاتون ہیں، ان سے متعلق مزید بری بری باتیں نہ کی جائیں۔

’رانی‘ نے بتایا کہ وہ موبائل فون پر ٹک ٹاک دیکھنے لگ گئی تھیں، جس وجہ سے ان کی غلطی پر نادیہ حسین نے انہیں ڈانٹا تھا مگر اب اداکارہ ٹھنڈی ہوگئی ہیں، کیوںکہ انہیں ایک ریفریجریٹر کمپنی نے نیا ٹھنڈا فریج دے دیا۔

رانی نے بتایا کہ ٹھنڈا فرج ملنے کے بعد اب نہ صرف نادیہ حسین ٹھنڈی ہوگئیں ہیں بلکہ ملازمہ خود بھی ٹھنڈی ہوگئیں۔

تاہم اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ حسین خاتون کو اپنی ملازمہ ماننے سے انکارکر دیا انہوں نے لکھا کہ یہ میری ملازمہ ہے اور نہ کبھی تھی۔

نادیہ حسین کی ملازمہ کو ڈانٹنے کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث کا آغاز