
اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے افسوس کہ وہ ایک فلم نہ کر سکیں ، اور انہوں نے جس فلم میں کام نہ کرنے کا افسوس کیا ہے وہ ہے شعیب منصور کی فلم بول. نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بول میں کام کرنے کی آفر ہوئی ، شعیب منصور نے بہت زیادہ اصرار بھی کیا لیکن مجھے فیملی کی طرف سے اجازت نہیں تھی اس لئے یہ فلم نہ کر سکی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بپی لہری اور مہش بھٹ نے بھی فلمیں آفر کیں لیکن میں نے ان کو منع کر دیا وہ دونوں جس طرحکی فلمیں بناتے ہیں میں ان میں کام نہیں کر سکتی تھی. انہوں
نے یہ بھی کہا کہ مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے لیکن افسوس کے پاکستان میں مردوں نے کامیڈی کو ہائی جیک کر لیا ہے. مرد اگر کوئی بات کریں تو اس کو قبول کر لیا جاتا ہےوہی بات اگر لڑکی کرے تو کہا جاتا ہے کہ اسکو تو شرم ہی نہیں ہے کیسی لڑکی ہے.لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب میں کھل کر کامیڈی کروں گی جس کو جو بولنا ہے وہ بولتا رہے. نادیہ خان نے کہا کہ مجھے کامیڈی جس اداکار کی پسند ہے وہ ہے جیدی ،میں ان کو بچپن میں بہت کاپی کیا کرتی تھی.
ا