نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیاں
اسلام آباد: نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیاں سامنے آئی ہیں-
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شمالی وزیرستان ،اورکزئی ، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل کر دیا گیا ہے، جب کہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کو خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کردیا گیا ہے۔
انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، انتخابی فہرستوں میں تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا پڑے گا۔
یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے شکوہ
دوسری جانب ملک میں عام انتخابات 2024 کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا،ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کا عمل مکمل ہوگیا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی، 12 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزد گی واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو نشانات الاٹ ہونگے اور حتمی فہرست جاری کی جائیگی، ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔
لیگی رہنما پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
علاوہ ازیں پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، امیدواروں کی فہرست چیئرمین کے سیکرٹریٹ سے ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے جاری کی ،علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا، قومی اسمبلی کی نشست این اے 192 کشمور پر میر شبیر علی بجارانی جبکہ این اے 200 سکھر سے نعمان السلام الدین شیخ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
لائبیریا کی سابق چیف جسٹس اور وزیر انصاف کو قتل کے الزام میں عمر …
کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 زرتاش ملک اور این اے 233 پر ندا عاصم پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لیں گے جبکہ این اے 234 کی نشست پر محمد علی راشد پیپلز پارٹی کے نمائندے ہوں گے اسی طرح کراچی کی ہی قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر سلیم مانڈوی والا اور این اے 250 خواجہ سہیل منصور پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔