نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پرحلف اٹھا لیا

0
51
نعیم-اختر-افغان-بلوچستان-ہائیکورٹ-کے-نئے-چیف-جسٹس-کے-طور-پرحلف-اٹھا-لیا #Baaghi

ایک سادہ مگر خوبصورت حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا-

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، ہائی کورٹ کے ججز ، ارکان پارلیمنٹ ، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی-

واضح رہے کہ سینئر جج جسٹس نعیم اختر افغان چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان کی تعیناتی جسٹس جمال مندوخیل کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کا بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے تک کا سفر:

بی ایچ سی گورنمنٹ میں شائع کردہ معلومات کے مطابق جسٹس نعیم اختر افغان30ستمبر 1989 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے وکیل بنے جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2001 میں عدالت عظمٰی کے وکیل بنے۔ انہوں نے 21 سال ماتحت عدالتوں ، عدالت عالیہ بلوچستان ، وفاقی شرعی عدالت اور عدالت عظمٰی پاکستان میں بطور وکیل پریکٹس کی۔ وہ بے شمارفوجداری، دیوانی اور آئینی مقدمات میں پیش ہوئے جن میں سے بیشتر قانونی رسالوں میں شائع ہوئے۔ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان بارکونسل کے ممبر بھی رہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کو کمپنی جج عدالت عالیہ بلوچستان نے سول پٹیشن نمبر 1/1998میں لیکویڈیٹرمقرر کیا تاکہ میسرزپاکستان کرومائٹ لمیٹڈ کو کمپنی آرڈیننس 1984کے تحت لکویڈیٹ کیا جاسکے ۔وہ بطور وکیل سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹد بلوچستان اور پاکستان سٹیل ملز لمیٹڈکے پینل پربھی رہے اور ان کمپنیوں کے بہت سے مقدمات کیے۔ وہ بہت سے مقدمات میں عدالت کی طرف سے بطور ثالث بھی مقرر ہوئے ۔ وہ نیشنل بینک آف پاکستان کے پینل پر بھی رہے ۔ جسٹس نعیم اختر افغان یونیورسٹی لاء کالج میں اعزازی لیکچر اربھی رہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان12 مئی 2011 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11 مئی 2012 کوعدالت عالیہ بلوچستان کے جج مقرر ہوئے۔
عدالت عظمٰی کے چیف جسٹس کی ہدایت پر جسٹس نعیم اختر افغان نے سیشن ڈویژن سبی کا انسپکشن کیا اور ایک جامعہ رپورٹ محررہ 20 جولائی 2011 پیش کی جو کہ بعد ازاں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کو بھیج دی گئی ۔

جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عظمٰی /چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نےبذریعہ نوٹیفکیشن محررہ 7دسمبر 2011 آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کا رکن تعینات کیا تاکہ اے ڈی آر کے ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جا سکے۔

جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نے چیئر مین بلڈنگ کمیٹی تعینات کیا 14 نومبر 2011کو انہیں عدالت عالیہ بلوچستان ضلعی کورٹ اور سیشن کورٹ کوئٹہ میں سیکورٹی آلات اور سی سی ٹی وی سسٹم لگانے والی کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔

مورخہ 29اگست 2011کو جسٹس نعیم اختر افغان کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان نےپروونشل جوڈیشل ڈویلپمنٹ فنڈ کمیٹی کا چیئرمین تعینات کیا۔وہ منتظم کمیٹی اینوائرنمینٹل لاء 2011کانفرنس جو کہ کوئٹہ میں ہوئی تھی کے بھی ممبر رہے وہ تربت ہائیکورٹ بنچ کی عمارت کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کےبھی ممبر رہے جبکہ امتحانی کمیٹی 2012 کے بھی ممبر رہے۔

Leave a reply