نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس، عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس، عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نوٹی فکیشن میں کیا غیر قانونی بات ہے؟ سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیا گیا، پٹیشنر کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نعیم بخاری کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے خلاف چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا۔ اگر کسی چپڑاسی کو بھی بھرتی کرنا ہو تو اس کے لیے آسامی مشتہر کرنا اور اخبار میں اشتہار دینا ضروری ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں وہ دکھائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی پابندی لازم ہے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی وی کی تعیناتی پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا۔ نعیم بخاری کے خلاف درخواست ارسلان … نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کیس، عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا پڑھنا جاری رکھیں