مریم ، ٹیریان ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی

مریم نواز اور ٹیریان کو ناجائز کہنے پرنعیم حیدر پنجوتھا اور اختیار ولی کی لائیو شو میں ہاتھا پائی ہائی ہے.
نجی ٹی وی چینل پر اینکر ڈاکٹرفضا اکبر کے شو میں پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کے مریم نواز کو ناجائز کہنے پر ن لیگی رہنما اختیار ولی نے سیخ پا ہوکر نعیم حیدر پنجوتھا کا گریبان پکڑ لیا ، لائیو شو کے دوران ہونے والی ہاتھا پائی کے مناظر کیمرے نے ریکارڈ کر لیے ، اینکر ڈاکٹر فضا اکبر بار بار دونوں صاحبان سے ایسا نہ کریں ایسا نہ کریں کی درخواست کرتی رہی لیکن دونوں نے انکی بات نہ مانی، سٹوڈیو میں موجود دیگر لوگوں نے دونوں میں بیچ پچاو کروایا.
اسلام آباد سے صحافی عمران وسیم نے واقعہ پر ایکس پر ردعمل میں کہا کہ اگرعمران خان اس سوال کا جواب دے دیتے کہ ٹریان کون ہے؟ آج یہ جھگڑا نہیں ہوتا عمران خان ہاں یا ناں میں کوئی بھی جواب دے سکتے ہیں، مخالفین اسی وجہ سے بار بار ٹیریان کا سوال عمران خان کی دکھتی رگ سمجھ کر اٹھاتے ہیں کیا وجہ ہے؟ اسلامی دنیا کا لیڈر عمران خان اس سوال کا جواب کیوں نہیں دیتے.
واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی چینلے پرائم ٹائم ٹاک شو ’کل تک جاوید چودھری کے ساتھ‘ کا ایک کلپ وائرل ہوا تھا جس میں پروگرام کے مہمان آپس میں تلخ کلامی اور سخت جملوں کے تبادلے کے بعد ایک دوسرے پر تھپڑ اور مکے برساتے دکھائی دے رہے تھے۔پروگرام میں ہاتھا پائی کرنے والے یہ مہمان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن اور وکیل شیر افضل خان مروت ہیں۔ یہ پروگرام براہ راست نشر نہیں کیا گیا تھا اور دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان یہ جھگڑا بدھ کے روز ہونے والے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ہوا تاہم سوشل میڈیا پر اس کا کلپ وائرل ہوا۔
پروگرام کا مختصر کلپ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جہاں اس جھگڑے کی مذمت کی تو وہیں کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو ٹی وی سٹوڈیو سے لیک ہونے اور ایسی صورتحال میں پروگرام اینکر کی ذمہ داری پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔