نفیسہ شاہ کا شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ

0
27

نفیسہ شاہ کا شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے،

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پٹرول، آٹا، چینی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ اور یوٹیلٹی اسٹور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست بوجھ غریب عوام پر پڑے گا،

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نام نہاد تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی اور سونامی میں ڈبو کر عوام کا جینا اجیرن بنا دیا ہے، تبدیلی سرکار کے غربت کے خاتمے، صحت اور عوام کو ریلیف دینے سے متعلق تمام دعوے ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق عجیب منطق پیش کی ہے، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عجیب منطق پیش کرنے والے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر کیا منطق پیش کریں گے؟ خان صاحب، صرف اپنے ساتھ بیٹھے مافیا اور اے ٹی ایمز کی فکر نہ کریں کچھ غریب عوام پر بھی رحم کریں،

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ نفیسہ شاہ اور پلوشہ خان نے کہا کہ شیخ رشید جیسے خود ساختہ ترجمانوں کو شٹ اپ کال دی جائے،

Leave a reply