نفرت انگیز تقاریراور تحریروں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، مسعود مختار

0
17

سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور مسعود مختار نے کہا کہ معاشرے میں نفرت کے بیج بونے والی تحریریں اور تقاریر ہمارے ملک کے لئیے زہر قاتل ہیں۔ حکومت اور معاشرے دونوں پر ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور انکا سدباب کرنے کی مشترکہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انسانی حقوق مسعود مختار نے”نفرت انگیز تقاریر اور ان کا معاشرے پر اثرات“ بارے انسا نی حقوق کے کیمپ آ فس میں ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ ہمیں ایسے الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے،جس سے معاشرے میں نفرت کو بڑھاوا نہ ملے بلکہ آپس میں پیار محبت کو فروغ دینے پر زور دینا چاہیے۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے کبھی ایسی تنگ نظرریاست کا تصور پیش نہیں کیا، ایسے رویوں سے وطن عزیز کی بنیادیں کھوکھلی ہورہی ہیں۔ اجلاس میں برگد کی ٹیم کی جانب سے ایک ڈاکیومنٹری پیش کی گئی، جس میں مختلف تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز مواد کی حوصلہ شکنی بارے اقدامات کا ذکر کیا گیا۔

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

شرکاء کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں،جن میں سو شل میڈیا میں آ گہی مہم،سوشل میڈیا کی گائیڈ لائنز،اخلاقیات کے موضوعات، جامعات کے اندر مختلف کمیٹیوں کا قیام اور ٹریننگ سیشنز پر زور دینا شامل تھا۔ اجلا س میں ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق رضوانہ نوید، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر ریحانہ، سینئر کنسلٹنٹ آ صفہ خان، گورنمنٹ کالج، لاہور کالج اور کنیئرڈ کالج کے طلبا و طالبات، نوجوانوں کی فلاحی تنظیم برگد کے نمائندگان، نمائندہ یو ایس ایڈ کونسل اور مختلف فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Leave a reply