fbpx

اسرائیل کی حالیہ شکست ، نہتے فلسطینی شیر بن گے ، صہیونی فوجی ٹھکانے لگا دیے

اسرائیل کی حالیہ شکست ، نہتے فلسطینی شیر بن گے ، صہیونی فوجی ٹھکانے لگا دیے

باغی ٹی وی : اسرائیل کے غاصب اور ظالم فوجیوں‌پر نہتے فلسطینی حملہ آور ہونے لگے . ایسے ہی ایک واقعہ میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے . فلسطینی ذرائع کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجیوں زخمی ہوگئے

ان زخمی فوجیوں‌ میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے دوسری طرف اسرائیل کے فوجیوں کی فائرنگ سے یہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔حالیہ جنگ میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کو شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے. جبکہ فلسطین کے لوگوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے.

خیال رہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائیاں ایسے میں بڑھی ہیں کہ جب غزہ پر 12 روزہ صیہونی جارحیت میں 253 فلسطینی شہید ہوئے کہ جن میں 69 بچے اور 39 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ ایک ہزار 948 افراد زخمی ہوئے۔