
پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 95 افراد شہید اور221 زخمی ہوئے
اعظم خان کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،40 سال سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ،نئی بات نہیں ،افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی کا سامنا کررہے ہیں شہیدا کے لیے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا الیکشن کے ساتھ دھماکے کاکوئی تعلق نہیں،الیکشن کے اعلان سے قبل بھی واقعات ہوئے،
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں 6ڈی آئی جیز، یونٹس ،کوارٹرز موجود ہیں،تلاشی صرف گیٹ پر کی جاتی ہے، گیٹ پر چیکنگ کا عمل کیا جاتا ہے لیکن اس میں کوتاہی ہوئی ،خودکش حملہ آور کے سہولت کار کون تھے تحقیقات کی جائے گی، بارودی مواد جمع کیسے ہوا اس معاملے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی،کالعدم تحریک طالبان نے اعلان کے بعد تردید کی ہے،حملہ آور کی ڈی این اے سیمپلز لیے گئے ہیں ڈی این اے سے حملہ آور کی شناخت ممکن ہوسکے گی
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ انکوئری کیلئے انٹر ایجنسی جے آئی ٹی تشکیل، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے افسران شامل ہیں،سی سی پی او کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے مسجد کی چھت گری جس سے جانی نقصان ہوا، پولیس لائنز میں تعمیراتی کام کے دوران وقفے وقفے سے بارود یہاں لایا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،
مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان
سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ
امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی