نئی نویلی دلہن کو کس نے قتل کیا، پولیس نے قاتل تلاش کرلیا
ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ کی کارروائی۔
4ماہ کی دلہن پر بہمانہ تشدد کر کے بے دردی سے قتل کرنے والا اس کا شوہرعبدالرحمن اور سسراختر گل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم باپ بیٹے نے مل کر چند روز قبل17سالہ مقتولہ مریم کو پائپ اور کیبل سے تشد د کر کے قتل کیا۔ ملزم شوہر عبدالرحمن اور سسر اختر گل مقتولہ کی نعش کو موقع پر ہی چھوڑ کرخاموشی سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے مقتولہ مریم کو معمولی گھریلو ناچاقی پر غصے میں آ کر بے دردی سے قتل کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم سسر اختر گل مقتولہ مریم کا سگا چچا بھی ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید خان کا قاتل باپ بیٹے کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔