نئی قسم کی منشیات،اراکین پارلیمنٹ نے سر پکڑ لیا

0
55

نئی قسم کی منشیات،اراکین پارلیمنٹ نے سر پکڑ لیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹرز، سیمی ایزدی، جام مہتاب دہر، شہادت اعوان, سیف اللہ ابڑو، فلک ناز، نصیب اللہ بازئی،سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول اور اے این ایف کے حکام نے شرکت کی۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبہ سندھ کے علاقے ٹنڈو آلہ یار اور ٹنڈو جام میں کچی شراب پینے کی وجہ سے 25 لوگ ہلاک ہوئے لیکِن اس معاملے کا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ وہاں کچی شراب کی فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ لوگ کچی شراب کی وجہ سے اندھے ہو جاتے ہیں یا ہلاک ہو رہے ہیں۔ جس پر سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ شراب کا معاملہ ادارہ نارکوٹکس کنٹرول کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اس پر صرف مقامی پولیس اور صوبائی حکومت ہی ٹرائل کر سکتی ہے۔ سینیٹر جام مہتاب دہر کا کہنا تھا کہ ہماری نئی نسل منشیات کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہے ہمیں اس کے سدباب کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

سینیٹر سیمی ایزدی کی طرف سے نشے میں مبتلا افراد کے علاج اور بحالی کے لیے قائم کیے گئے مراکز کے حوالے سے ہاؤس میں اٹھائے گئے سوال پر بات کرتے ہوئے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں 135 بحالی مراکز کام کر رہے ہیں اور 70 کے قریب مراکز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جتنے بھی مراکز کام کر رہے ہیں انکو رجسٹر کیا جائے۔ اے این ایف کے تحت صرف چار مراکز چل رہے ہیں جن میں سے تین سندھ میں اور ایک اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ روات میں ایک نیا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ نئی قسم کی منشیات جس میں کرسٹل میتھ اور آئس شامل ہیں اْنکا سدباب ایک بڑا چیلنج ہے۔ اے این ایف کا مینڈیٹ صرف بڑے پیمانے پر منشیات کی روک تھام اور ترسیل کو قابو کرنا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کا علاج اور بحالی کا کام وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کا کام ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کو بیمار انسان کی حثیت سے دیکھنا چاہیے۔ اور انکے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سینیٹر شہادت اعوان نے کمیٹی کو اے این ایف کی جانب سے کراچی بندرگاہ سے 360 کلو ہیروئن پکڑے جانے کے حوالے سے بتایا جو کہ برطانیہ سمگل کی جا رہی تھی۔ چیئرمین کمیٹی نے اس آپریشن میں شامل اے این ایف اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی جانب سے انکی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات دینے کے لیے سفارش کی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

شراب سپلائی کی کوشش ناکام، ایک ملزم گرفتار

Leave a reply