بلوچستان میں شہید ہونیوالے سات جوانوں میں نائیک نور محمد جس نے ہفتے بعد ریٹائر ہونا تھا

0
128

لاہور:بلوچستان میں شہید ہونیوالے سات جوانوں میں نائیک نور محمد جس نے ہفتے بعد ریٹائر ہونا تھا،باغی ٹی وی کے مطابق مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کی زندگی بھی بڑے بڑے سنہرے واقعات سے بھری پڑی ہے ، ان میں سے کئی ایسے بھی ہیں‌کہ ان کی مدت ملازمت ختم ہورہی ہوتی ہے اوروہ گھراپنے بیوی بچوں کے پاس واپس آنے کی امید لگائے بیٹھتے ہیں لیکن ان کو اپنے اہل و عیال کے واپس آنا منظورخدا نہیں ہوتا

باغی ٹی وی کے مطابق ایسے ہی تین دن قبل بلوچستان میں شہید ہونیوالے سات جوانوں میں نائیک نور محمد جس نے ہفتے بعد ریٹائر ہونا تھا ، نائیک نورمحمد کے بیوی بچے بہت خوش تھے کہ اب نورمحمد زندگی کا لمبا عرصہ گھر سے باہرگزارنے کے بعد گھر واپس آرہے ہیں

ذرائع کے مطابع نائیک نورمحمد بھی بہت خوش تھا کہ وہ چند دن بعد اپنے بیوی بچوں کے پاس ہوگا اورپھروہ ان کے ساتھ بقیہ زندگی کے ایام گزارکراپنا دل ٹھنڈا کرے گا لیکن تقدیر کو کچھ اورہی منظور تھا ،

پھر کیا ہوتا ہے ، ہرکوئی جان چکا کہ کہ مادر وطن کی حفاظت کرنے والا اپنے گھرپہنچنے کی بجائے اللہ کی جنتوں میں پہنچ گیا ، گھروالے شہادت کے مرتبے پرخوش تو ہیں‌لیکن ان کے بیوی بچوں کو نائک نورمحمد کی ہمیشہ ہمیشہ کی جدائی کا بہت غم ہے ، کیوںکہ وہ جانتے ہیں‌کہ اب وہ کبھی بھی گھروالوں کو فون کرکے یہ نہیں کہیں گے کہ میں چند دنوں تک آپ کے پاس ہوں‌گا

Leave a reply