نینا گپتا بالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی

نینا گپتا بالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ امیتابھ بچن کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی #Baaghi

بالی ووڈ کی سینئر اور لیجنڈری اداکارہ نینا گپت ابالی ووڈ میں 40 سالہ کیرئیر میں پہلی مرتبہ فلم ” گڈ بائی ” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فلم” گڈ بائی” کی شوٹنگ کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد نافذ کیے گئے لاک ڈائون کی وجہ سے روک دی گئی تھی تاہم اب لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شوتنگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے-

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے لئے یہ بہت خاص موقع ہے کیونکہ آئندہ برس بالی ووڈ میں انھیں چالیس برس مکمل ہوجائیں گے اور وہ امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر کام کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔

ایشوریا کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹ ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا رجنی کانت

نینا گپتا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر کوئی حیران ہے کہ یہ میری امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی فلم ہے، لیکن یہ حقیقت ہے، چلو بالآخر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع تو ملا۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت سال پہلے ایک پروجیکٹ پر ہماری بات چیت ہوئی تھی لیکن وہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ مجھے نہیں معلوم ایسا کیوں ہوا؟اب وہ فلم گڈ بائی میں امیتابھ کی بیوی کا کردار ادا کریں گی-

واضح رہے کہ نینا کی بچن خاندان سے بہت اچھی دوستی ہے، اور نینا کے مطابق جیا بچن انھیں اپنے گھر ہونے والی دیوالی پارٹی میں ہر برس مدعو کرتی ہیں-

ہمارے یہاں بھارت سے زیادہ باصلاحیت فنکار موجود ہیں فیصل جاوید خان

Comments are closed.