مزید دیکھیں

مقبول

پی ایس ایل 10، کراچی نے کوئٹہ کو 56 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10 کے آٹھویں میچ میں کراچی...

کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ ، گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ، عنایہ

سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے،...

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

جائز کام ہر ایک کا کیا جائے، ناجائز کام کسی کا نہیں کرنا، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب بھر میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنروں نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسسٹنٹ کمشنروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائیں۔ عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہر صورت پورا کیا جائے۔ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرٹالرنس کی پالیسی ہے۔ عوام کی خدمت افسروں کی ذمہ داری ہی نہیں، فرض اولین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری دی نہیں جاتی بلکہ از خود ذمہ داری لی جانی چاہیے۔ینگ افسران کو پرفارمنس سے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی عزت کی جائے، غلط بات میرے سمیت کسی کی نہ مانیں۔ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے لیکن انسانی وقار کو بھی برقرار رکھا جائے۔ جائز کام ہر ایک کا کیا جائے، ناجائز کام کسی کا نہیں کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن، ہیلتھ،پرائس کنٹرول سمیت تمام امور پر پوری توجہ دی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنرمتعلقہ علاقوں میں 16روپے کی روٹی اور 20روپے نان کی فروخت یقینی بنائیں۔ مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کیا جائے۔پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹاسک میں معاونت کرے گی۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی علاقے میں ٹوٹی گلیاں،کھڑا پانی اور ابتر صفائی نہیں دیکھنا چاہتی۔ ہسپتالوں میں علاج کی سہولتوں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے۔عوام کے لئے دروازے کھلے رکھیں اور ان کی بات سنیں۔ میرے اسسٹنٹ کمشنر میرے آنکھیں، کان اور بازو کے مترداف ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام موجود تھے

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan