نا جائز اسلحہ کے خلاف مہم،قصور سے 6 ملزمان گرفتار
قصور
پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ دن قصور سے ناجائز اسلحہ کے 6 ملزمان گرفتار کئے گئے،قصور و گردونواح میں ناجائز اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت
لاہور سمیت تمام اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار برآمد کر لئے گئے ہیں
رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1437 کلاشنکوف، 37420 پسٹل، 3136 بندوقیں، 2783 رائفلز، 689 ریوالور برآمد ہوئے اور ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں
صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 123 کلاشنکوف، 7918 پسٹل، 564 رائفلز، 298 بندوقیں اور 123 ریوالور برآمد ہونے کیساتھ
44 ہزار گولیاں اور کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں
اسی طرح گزشتہ دن قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے 6 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے
آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی نیز ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے گا
اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے گا
تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں
قصور میں گزشتہ تین ماہ میں ناجائز اسلحہ کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس بابت شہریوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کاروبار میں ملوث لوگوں کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کو ساتھ اسلحہ لے کر چلنے پر پولیس کی جانب سے تنگ نا کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے