نجیب ہارون کا استعفیٰ ، وزیراعظم نے کس کو منانے کا ٹاسک دے دیا

نجیب ہارون کا استعفیٰ ، وزیراعظم نے کس کو منانے کا ٹاسک دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے استعفیٰ دینے والے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کو وزیراعظم عمران خان نے منانے کا ٹاسک دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورگورنر سندھ عمران اسماعیل کو نجیب ہارون کو منانے کا ٹاسک دےدیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں،نجیب ہارون کے گلے شکوے دور کئے جائیں۔

استعفیٰ دینے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون سے پارٹی کے مختلف سینئر رہنماؤں نے بھی رابطہ کیا ہے اوروزیر اعظم عمران خان کا پیغام نجیب ہارون کو دیا گیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی نجیب ہارون سے رابطہ کیا اور کہا کہ نجیب ہارون پارٹی کا اثاثہ ہیں،ہر صورت میں نجیب ہارون کو منایا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ نے بھی نجیبب ہارون سے رابطہ کیا ہے تا ہم ابھی تک کسی کو کامیابی نہیں ملی، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نجیب ہارون کے تحفظات دور کئے جائیں گے، ابھی تک نجیب ہارون کو منایا نہیں جا سکا، نجیب ہارون کا کہنا ہے کہ عوام کے اعتماد پر وہ پورا نہیں اترے، پارٹی میں بھی انہیں نظر انداز کیا گیا ہے

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور حلقہ 256 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے محمد نجیب ہارون نے اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 20 ماہ کی مدت کے دوران اپنے حلقے یا شہر کراچی کے لیے کچھ نہ کرسکے اس لیے وہ اس پوزیشن کے حقدار نہیں۔استعفے میں نجیب ہارون نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے 20 ماہ اور پاکستان تحریک انصاف جو ہم نے مل کر بنائی تھی اس کے 24 سال بعد مجھے احساس ہوا کہ میں آپ کا بھروسہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

 

استعفے آنا شروع، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.