نجی ایئر لائن اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

0
55

نجی ائیرلائن ایئربلیو کی نااہلی اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PA 200 کے مسافروں نے اسلام آباد ایرپورٹ پر احتجاج کیا اورایئربلیو اییرلاین کے عملے کو کھری کھری سنا دیں ایئربلیو ایئرلاین 40 سے زائد مسافروں کا سامان کراچی چھوڑ آئی درجنوں مسافراسلام آباد ائیرپورٹ پر اپنے سامان کے منتظر ہیں، ائیرلائن عملہ کافی دیر بعد دوسری فلائٹ سے سامان بھیجنے کا بتارہا ہے،اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی عملے سے تکرار ہوئی ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں سامان چاہییے کہیں ہم ائیرپورٹ سے کہیں نہیں جارہے ،نجی ایئر لائن حکام مسافروں کو تسلیاں دے رہے ہیں کہ کراچی سے اب جو فلائیٹ نکلے گی وہ کراچی سے سامان لے کر آئے گی،مسافر سامان کے انتظار میں ایئر پورٹ پر بیٹھے ہیں، ایئر بلیو حکام کے جانب سے مسافروں کو بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ اگلی فلائٹ پر سامان اسلام آباد پہنچ جائے گا

قبل ازیں رواں ماہ ہی پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے بھی دبئی سے ملتان آنے والے مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کیا تھا ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 57 مسافروں کا سامان دبئی چھوڑ آئی تھی

Leave a reply