نجی ٹی وی چینل کے ملازمین کو کرونا کہاں سے ہوا؟ صابر شاکر سچ سامنے لے آئے

نجی ٹی وی چینل کے ملازمین کو کرونا کہاں سے ہوا؟ صابر شاکر سچ سامنے لے آئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی میں 8 ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

اے آر وائی کے اینکر پرسن صابر شاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ سٹاف میں تین لوگ فیصل ایدھی کے گھرریکارڈنگ کیلئے گئے تھے جبکہ تین لوگ قریبی مسجدجو سیلز کی جاچکی ہےمیں جاتےتھے

صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ لوگوں میں زیادہ تر فیلڈکےلوگ ہیں۔باقی سٹاف کےٹیسٹ کیلئےمتعلقہ آفیشلز سے رابطے میں ہیں۔اللہ تعالی رحم فرمائے اورسب پر اپناکرم کرے۔ آمین

واضح رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں چند روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جو منفی آیا تھا،

اے آروائی کے مالک سلمان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی اسلام آباد سے 8 لوگوں کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر دفتر بند کردیا گیا ہے، بیس ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جن میں سے 8 کا نتیجہ مثبت آیا

اسلام آباد آفس میں کرونا کے پھیلنے پر دفتر بند کر دیا گیا اور ملازمین کو گھر پر رہنے کی ہدایت کردی گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

مقبوضہ کشمیر میں لگی آگ بھارت میں پھیل چکی،کرونا کے حوالہ سے دو ہفتے اہم، عوام احتیاط کریں، ترجمان پاک فوج

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ہم نیوز میں بھی ملازمین میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، لاہور میں سٹی 42 کے ملازمین میں کرونا پھیل چکا ہے. ملک بھر میں صحافتی ورکرز کی زندگیاں خطرے میں ہیں خصوصا جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں،

قبل ازیں بھارت میں ایک ہی چینل کے 25 ملازمین میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، ممبئی میں 53 صحافیوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.