نجی ٹی وی کی بندش، روزانہ کیس کی سماعت کریں گے، عدالت

0
24
lahore high court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیمرا کی جانب سے 24 چینل کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

3رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ لارجر بنچ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گی ۔مناسب ہے کہ عدالتی معاونین کے آنے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی جائے ۔

لارجر بنچ نے اس طرح کے معاملات پر زیر سماعت چینلوں کی اپیلوں کو بھی انکے روبرو لگانے کی ہدایت کر دی ،

درخواستگزار چینل کے وکیل سید مصطفے نقوی نے دلائل جاری رکھے ۔انہون نے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل دیے ۔وکیل درخواستگزار نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو ایسے کیسوں کی سماعت کا وسیع دائرہ اختیار ہے ۔

ایک عدالتی معاون شہزاد شوکت اسلام آباد سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی بنا پر پیش نہیں ہوئے ۔دوسرے عدالتی معاون منصور اعوان کی طرف سے عدالت میں مہلت طلب کی گئی ۔منصور اعوان نے کہا کہ مجھے عدالتی معاون بننے کا علم تاخیر سے ہوا۔تیاری کے لیے مہلت دی جائے ۔

لارجر بنچ کے روبرو عدالتی معاون شہزاد شوکت اور منصور سرور اعوان پیش ہوئے

گزشتہ سماعت پر پیمرا کی طرف سے بیرسٹر حارث عظمت نے اپنے دلائل مکمل کرتے ہوئے درخواست کی مخالفت کی تھی ۔

وکیل پیمرا نے کہا کہ پیمرا اسلام آباد نے درخواست گزار کو نوٹس دیے اس نوٹس کے خلاف سماعت کا اختیار اسلام آباد ہائی کورٹ کو ہے ۔درخواستگزار چینل نے حقائق چھپانے کر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جس جگہ کاز آف ایکشن ہوگا۔وہاں کی عدالت کو ہی سماعت کا دائرہ اختیار حاصل ہے ۔لاہور ہائی کورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ہے ۔اگر لاہور ہائی کورٹ اس کیس پر کسی قسم کا فیصلہ کرتی ہے تو اسکے اثرات دوسرے صوبوں پر ہوں گے۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ عدالت اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرتے ہوئے درخواست پر فیصلہ کرے۔ درخواست 24 نیوز چینل نے دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں پیمرا کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے

Leave a reply