ناکامیوں کے بعد ملتی ہیں کامیابیاں صائمہ رحمان

0
49

ناکامی کامیابی کی کنجی ہے کچھ لوگ ناکامی کو اپنی جیت تصور کر کے آگےبڑھتے ہیں اور آخری کوشش تک اپنا مقصد حاصل کرنے کی بھرپور محنت کرتے ہیں اس مقصد کو حاصل کر کے ہی سکون لیتے ہیں ایسے لوگ اپنی زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتے کیونکہ وہ اپنا پختہ ادارہ ان کو کمزور نہیں ہونے دیتا زندگی میں ہار جیت زندگی کے ساتھی ہے فرق صرف اتنا ہے کہ کسی کو جیت تھوڑی محنت کر کے جلدی مل جاتی ہے کسی کو بہت محنت اور آزمائشوں کے بعد نصیب ہوتی ہے آزمائشوں میں کامیابیوں کا راز پوشیدہ ہے۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو جلد ہی ہار مان لیتے ہیں اور تھوڑی سی ناکامی کے بعد ہی اپنے اس مقصد کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ اور پھر اپنے مقصد سے دور ہو جاتے ہیں کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے جان توڑمحنت کرنی پڑھتی ہے پھر ہی اپنا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وہی لوگ کامیاب ہیں جو ہار کر بھی ہاتے نہیں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں لگے رہتے ہیں ۔
کامیابی ہمیشہ ان کو حاصل ہوتی ہے جو اپنے ارادوں پر یقین کے ساتھ ڈٹے رہتے ہیں کہ ہم نے کرنا سو کرنا ہی ہے اور مسلسل محنت کرتے ہیں، کامیابی ایک دن میں حاصل نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سالوں کی محنت اور پختہ اعتماد اور یقین شامل ہوتا ہے
کامیابی حاصل کرنے کے کچھ اصول بھی ہیں ہمیشہ مثبت سوچ رکھی جائیں آپ زندگی میں جو کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ کی سوچ سے اس کا براہ راست تعلق ہوتا اپنے خیالات اور سوچ کو بڑا رکھنا چاہئیے اچھا مثبت سوچیں، منفی خیالات اور ہار جانے کے ڈر کو ذہن سے نکال دیں، اسی لیے مشہور کہاوت ہے کہ اچھا سو چو گے تو اچھا ہی ہوگا۔ مثبت رویہ زندگی میں آپ کو وہ سب کچھ حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے جو کچھ آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں، مثبت انداز اور تحمل مزاجی سے کام لیا جائے ۔
اگر زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو اعتدال کے ساتھ چلیں زندگی میں اعتدال کا ہونا بہت لازمی ہے، ایک چھوٹا سا غلط یا جذباتی فیصلہ آپ کی محنت پر پانی پھیر سکتا ہے، ہر کام سوچ سمجھ کر کیا جائے اور اصولوں کے مطابق کریں، زندگی میں پختہ ارادے اور اعتدال ہر مقصد میں آپ کو کامیاب کر سکتا ہے۔
اپنی ناکامی کو تسلیم کریں زندگی میں کوئی بھی انسان پہلی دفعہ ہی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو جاتا، ہر کامیاب انسان کے پیچھے کئی ناکامیاں، غلطیاں ہوتی ہے اور بہت سی کہانیاں بھی اپنی ناکامی کو تسلیم کریں اور اس پر پچھتا کر وقت ضائع کرنےسے اس سے بہترہے کہ اس بات کا اندازہ لگائیں کہ جو غلطی ہم نے کی ہے وہ دوبارہ ہم سے نا ہو۔
جیسے کہا جاتا ہے کہ خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے، اسی طرح کہا جاسکتا ہے کہ انسان کی ہر ناکامی، اس کی آنے والا قوت کامیابی کا پیش خیمہ ہوتی ہے فلسفیوں کا کہنا ہے کہ زندگی کامیابی اور ناکامی سے متصل ہے اس لئے مثبت مزاج میں کامیابی اور ناکامی دونوں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہونا چاہئے. زندگی میں اگر کامیابی چاہتے ہیں تو زندگی میں ہار نا مانی جائے ہار کر بھی جیت کی تلاش کی جائے ہمت حوصلہ بڑھائے رکھے پھر کامیابی آپ کے قدم چھومے گی۔
سیکھتے رہیں اور آ گے بڑھتے جائیں زندگی اسی کا نام ہے خود کو آزمایا جائے اور نئے تجربات کریں، اگر زندگی میں کوئی مقصد نہیں زندگی بے سود تبدیلی سے گھبرائیں نہیں بلکہ اسے خوش آمدید کہیں، خود کو ہمیشہ متحرک اور مثبت رکھیں اور آگے بڑھتے جائیں، خود کو ہر وقت سیکھنے کے مراحل میں رکھیں۔
email : saima.arynews@gmail.com
Twitter Account : https://twitter.com/saimarahman6

Leave a reply