ملائیشیا پی آئی اے واقعہ نالائق حکومت نے پاکستان کو ساری دنیا میں‌ ذلیل کرادیا، اسفند یار برس پڑے

0
30

ملائیشیا پی آئی اے واقعہ نالائق حکومت نے پاکستان کو ساری دنیا میں‌ ذلیل کرادیا، اسفند یار برس پڑے

باغی ٹی وی رپورٹ : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملائیشیا پی آئی اے واقعہ،نااہل حکمرانوں نے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا،سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی، جاہلیت اور غیرسنجیدگی نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا ہے۔آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کردیا گیا لیکن حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آرہی

حکومت ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے۔ شاید یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کا سرکاری طیارہ لیز ادا نہ کرنے پر قبضے میں لیا گیا ہے۔ پی آئی اے کو پہلے جھوٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں میں بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے.

ملک میں جاری بدحالی کے ذمہ دار صرف سلیکٹڈ نہیں سلیکٹرز بھی ہیں جنہیں عوام کو حساب دینا ہوگا۔آج کوئی ادارہ ایسا نہیں جو خسارے میں نہ ہو، سٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، کلاس فور ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، وکلاء سب احتجاج کررہے ہیں۔وزیرہوابازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے

واضح رہے کہ پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہوا ہے۔ ہم حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے۔ مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

Leave a reply