پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

0
21

خیبرپختونخوا میں جعلسازوں اور بھتے کے حوالے سے کالز نے شہریوں اور کاروباری افراد کو پریشان کررکھا ہے۔

باغی ٹی وی : "اردو نیوز” کے مطابق پشاور میں ایک شخص نے فراڈ کر کے ایک خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے نہ صرف 10 لاکھ 82 ہزار روپے نکال لیے بلکہ ان کے نام پر 5 لاکھ 45 ہزار روپے کا قرض بھی حاصل کر لیا۔

بھتہ خوری، اقدام قتل، ڈکیتی، زیادتی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا

پشاور سیشن کورٹ میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر کیس کی سماعت کے دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ 6 جولائی کو ایک نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی تھی نامعلوم کالر نے خود کو بینک کی ہیلپ لائن کا نمائندہ ظاہر کیا اور اے ٹی ایم پن اور دیگر تفصیلات پوچھیں جو میں نے فراہم کر دیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ کچھ ہی دیر بعد ان کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ 82 ہزار روپے نکال لیے گئے جبکہ ان کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 45 ہزار روپے کا قرض بھی حاصل کر لیا گیا ہے اس حوالے سے بینک اور ایف آئی اے ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔

مقامی عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس کیس میں بینک مینیجر اور جن اکاؤنٹس پر رقم کی منتقلی ہوئی ہے اُن کو فریق بنایا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات آج کل زیادہ پیش آرہے ہیں لہٰذا شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، کسی بھی کالر کو فون پر ضروری معلومات فراہم کرنے سے پہلے تصدیق کر لیں۔

مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گی

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دولت مند افراد کو بھتے کے لیے کالز کی جارہی ہیں بھتے کے حوالے سے کالز نے کاروباری افراد کو پریشان کررکھا ہے ۔

سابق صدر سرحد چیمبر آف کامرس حسنین خورشید کا کہنا ہےکہ تاجروں کو بھتہ خور کالز کرکےان سےپیسوں کی ڈیمانڈ کرتے ہیں پولیس اور متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کے باوجود یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔پولیس نے بھی بھتہ خوری کے واقعات پرچپ سادھ رکھی ہے۔

پشاور میں رواں سال بھتہ خوری کے حوالے سے درجنوں مقدمات درج کیے گئے ۔پولیس کے مطابق 62 ملزمان کوگرفتار کیاگیا ہے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افغانستان سے بھتے کی کالیں آتی ہیں ،موبائل فون نمبرز تبدیل کرنے کے باوجود ان کے دیگر فون نمبروں پر کالیں کی جاتی ہیں اور بھتہ نہ دینے پر ان کے گھروں کے باہر بارودی مواد کے دھماکے کرکے انہیں خوفزدہ کیا جاتا ہے ۔

آصف علی زرداری کا طبی معائنہ،ڈاکٹرزنے بیرون ملک علاج کا مشورہ دے دیا

Leave a reply