نعیم بخاری نے نواز شریف کو نااہل کروایا تو عہدہ دے دیا گیا، عدالت میں درخواست
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو درخواست کے ساتھ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے کہا کہ پہلے عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ پی ٹی وی پبلک سیکٹر کمپنی ہے یا کارپوریشن ۔اسکے بعد عدالت درخواست کے سننے کا فیصلہ کرے گی۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری عثمان غنی کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کی طرف سے عقیل اختر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست میں وفاقی حکومت ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات ۔سیکرٹری داخلہ پاکستان اور چیرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو فریق بنایا گیا ہے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نعیم بخاری چیرمین پاکستان ٹیلی ویژن کی کوالیفیکیشن پر پورا نہین اترتے ۔نعیم بخاری نے میاں نواز کو سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دلوایا ۔وزیراعظم پاکستان نے کنبہ پروری ۔ذاتی پسند کی بنا پر نعیم بخاری کو چیرمین پی ٹی وی لگا دیا اس بارے کسی قسم کا اشتہار نہ دیا گیا وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ تقرری کمپنی ایکٹ 2017 کے سیکشن 166 کی بھی خلاف ورزی ہے اس قانون کے تحت صرف منتخب شخص … نعیم بخاری نے نواز شریف کو نااہل کروایا تو عہدہ دے دیا گیا، عدالت میں درخواست پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں