نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا۔

0
26

شارجہ :نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد نمیبیا سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 43 رنز پر دونوں کیوی اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

 

 

نیوزی لینڈ کی اننگز
نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے ابتدائی اوورز میں کافی سست بیٹنگ کی اور ایک موقع پر اس کی 14 اوور میں 87 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں۔

تاہم اس موقع پر جمی نیشم اور گلین فلپس نے سہارا دیا اور آخری6 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 163 تک پہنچا دیا۔جمی نیشم نے 23 گیندوں پر 35 اور گلین فلپس نے 21 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر پہلے 10 اوورز میں 62 رنز بنائے جب کہ آخری چار اوورز میں 67 رنز اسکور کیے جو کہ اس ورلڈکپ میں آخری چار اوورز میں کیا جانے والا سب سے بڑا اسکور ہے۔

نمیبیا کی اننگز
نیوزی لینڈ کے 164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا نےمقررہ 20 اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔نمیبیا کے بیٹسمین کیویز بولرز کے سامنے کچھ زیادہ مزاحمت نہ کرسکے، مائیکل وین 25 اور زین گرین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، جمی نیشم اور ایش سوڈھی کے حصے میں ایک ،ایک وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے افغانستان سے آخری مقابلہ کھیلنا ہے ۔

ادھر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔

 

 

بھارت 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں چوتھے جبکہ اسکاٹ لینڈ مسلسل 3 میچز میں شکست کی وجہ سے آخری نمبر پر پے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں۔

Leave a reply