fbpx

ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سور ی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

قاسم سوری نے کہا کہ کوئٹہ دہشتگردی واقعے کی مذمت کرتے ہیں کوئٹہ دھماکے میں 5 افراد کی شہادت اور 15 افراد زخمی ہوئے،مولانا عبدالاکبرچترالی نے ایوان میں شہدا کے لیے بلند درجات کی دعا کرائی،قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شور شرابہ ہوا،

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہے،پیپلز پارٹی کے اراکین ایوان میں موجود ہیں،وقفہ سوالات کے دوران سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا گیا،قومی اسمبلی میں آج کے اجلاس میں لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعرے لگائے گئے،ناموس رسالت پر منافقت بند کرو۔ قومی اسمبلی میں ارکان نے احتجاج کیا

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے دی جائے،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ بعد میں موقع دوں گا پہلے وقفہ سوالات پورا ہونے دیں،رولز کے مطابق ایوان چلانے دیں،اپوزیشن ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا،اپوزیشن کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا،

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.