
بالی وڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان بہت بڑا اور اچھا فنکار ہے۔ پہلی فلم جو اس نے سائن کی تھی اسکا نام تھا راجو بن گیا جنٹلمین ، لیکن اس سے پہلے فلم دیوانہ ریلیزہو گئی ۔ جب ہم فلم راجو بن گیا جنٹلیمین کی شوٹنگ کررہے تھے تو اس وقت میں نے شاہ رخ خان کو کہہ دیا تھا تم بڑے سٹار بنو گے ، کیونکہ میں نے اس کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو بھانپ لیا تھا اور وہی ہوا شاہ رخ خان ایک کامیاب اور بے کلاکار بنے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا شاہ رخ خان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی افواہیں گردش کرتی ہیں تو وہ میڈیا کی بنائی ہوئی ہیں،
سچ تو یہ ہے کہ ”شاہ رخ خان جب بھی مجھے ملتا ہے بہت اچھے سے ملتا ہے ”عزت احترام دیتا ہے۔ شاہ رخ خان نے تیس برسوں میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہیں اور لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں ، جوان اور پٹھان کی اس کی مثال ہیں کہ لوگ آج بھی ان کو پسند کرتے ہیں اور ان کو ہمیشہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔