ننھی مداح نے طیفا کا دل لُوٹ لیا

پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی کم عمر مداح نے گلوکار کا دل لُوٹ لیا

باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی کم عمر مداح نے گلوکار کا دل لُوٹ لیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر آج کل نہیں بلکہ جب سے انہوں نے پی ایس ایل سیزن فائیو کا ترانہ بنانے کا اعلان تھا تب سے کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں

انہوں نےایک ننھی مداح کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ علی ظفر کا حال ہی میں آنے والا پی ایس ایل ترانہ میلہ لوٹ لیا گنگنا رہی ہیں

ننھی مداح سے جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ یہ کس کا گانا ہے تو وہ کہتی ہے کہ یہ طیفا کا گانا ہے

یاد رہے کہ معروف پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل میں علی ظفر نے طیفا کا کردار ادا کیا تھا جو بے حد مقبول ہوئی تھی جن میں ان کے ہمراہ مایا علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا


توصیف نامی صارف نے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ننھی مداح کا نام نام نور الہدی ہے جو ساڑھے تین سال کی ہے

صارف نے لکھا کہ نورالہدی علی ظفر کی بہت بڑی مداح ہے سارا وقت طیفا ان ٹربل دیکھتی ہے گانے گنگناتی ہے اور اب تو بھائی حاضر ہے کے نعرے بھی لگاتی ہے

علی ظفر نے مداح کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں دل لوٹ لیا لکھا

واضح رہے کہ مداحوں اور کرکٹ شائقین اور پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہو کو لوگوں نے مسترد کر دیا تھا پھرمداحوں کی بھر پور فرمائش پر علی ظفر نے میلہ لوٹ لیا کے عنوان سے محض ایک ہفتے کے مختصر وقت میں پی ایس ایل ترانہ تیار کیا تھا جسے 42 گھنٹوں کے مختصر وقت میں 4 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں


جس کی تصویر علی ظفر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہے اور کیپشن میں لکھا روکو گے کیسے ہم رکیں گے نہیں

علی ظفر کے پی ایس ایل ترانے نے میلہ لُوٹ لیا

Comments are closed.