ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ننکانہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین نے کام چور اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کڑی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے ملازمین کے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تنخواہیں بند کر دی گئیں۔
ڈاکٹر رانا افتخار محی الدین نے ملازمین عابد علی اور آسیہ بی بی کو شوکاز جاری کر کے ان کی تنخواہ رکوادی جبکہ دیگر غیر حاضر ملازمین آصف جبار، احسن شبیر اور محرم حنیف کو بھی جواب طلبی کے نوٹس دیے گئے ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال کے مختلف شعبوں کی چیکنگ جاری رہے گی، جبکہ غیر حاضر ملازمین کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی ہدایات کے تحت عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحت کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔