ننکانہ :اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق اپریشن جاری ہے،ڈاکٹر رانا قربان
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)اتائی ڈاکٹروں کیخلاف بلاتفریق اپریشن جاری ہے،متعدد ڈاکٹرز منتھلی وصول کر کے اتائیوں کونا صرف اپنے نام کا بورڈ اور تحفظ فراہم کر رہے ہیں ڈاکٹرز وارننگ کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں چیف منسٹر پنجاب و سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی ہدایات پر اینٹی کوئیکری آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اوچھے ہتھکنڈے اورمنفی پراپیگنڈا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر قربان علی رانا
تفصیلات کے مطابق ننکا نہ صاحب میں اتائیت کے خاتمے کیلئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی ہدایت پر اور چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے عین مطابق بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہروں قصبوں اور دیہات میں اتائیت کے خاتمے کیلئے آپریشن کر رہی ہیں
جبکہ کئی جگہ پر کچھ ڈاکٹرز جو کہ منتھلی وصول کر کے اتائیوں کونا صرف اپنے نام کا بورڈ دے رہے بلکہ انکو شلٹر فراہم کر رہے جن کی سرپرستی میں اتائی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ابتدائی طور پر ایسے تمام ڈاکٹرز کو وارننگ دی گئی ہے جو کہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جبکہ آئندہ کسی بھی اتائی کو تحفظ فراہم کرنے و اتاائیت کو فروغ دینے پر ان ڈاکٹرز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.