ننکانہ : ڈی پی او کا سانگلہ ہل کا دورہ ،خدمت مرکز کا سرپرائز وزٹ کیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کا سٹی سانگلہ ہل کا دورہ۔ پولیس کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے تھانہ سٹی سانگلہ ہل، تھانہ صدر سانگلہ ہل اور خدمت مرکز سانگلہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سردار موارہن خان نے تھانوں کے محرر دفاتر، حوالاتیں، فرنٹ ڈیسک، رہائشی بیرکس، چیک کی۔ تھانوں کے ریکارڈ، روزنامچہ، مقدمات کی تفصیل، زیر تفتیش سنگین مقدمات کی رپورٹس، پینڈنگ ریفرنسز کا ملاحظہ کیا۔ ریکارڈ کی تکمیل اور پینڈنگ ریفرنسز جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے۔ زیر حراست ملزمان کو سردی کے باعث ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تھانوں کی صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ دوسری جانب ڈی پی او سردار موارہن خان نے خدمت مرکز سانگلہ ہل کا وزٹ کیا اور خدمت مرکز کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کا مقصد ضلعی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر اور مثالی بنانا ہے۔ تھانہ کلچر کا مثبت نظام پولیس کی کارکردگی کا آئینہ ہے۔ تمام ایس ایچ اوز، محرران اور خدمت مرکز کا عملہ عوام الناس کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو خوش اسلوبی سے انجام دے۔ پولیس کا عوام الناس سے حسن اخلاق مستحکم معاشرے کی کڑی ثابت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جان و مال کا تحفظ اور سماجی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے۔ ضلعی پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لاوں گا

Leave a reply