ننکانہ :پیر احمد شاہ روڈ کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹس کی بحالی،جائزہ اجلاس

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )احمد شاہ روڈ کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹس کی بحالی کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف ،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاداکرم،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ ،سی او میونسپل کمیٹی راﺅ انواراحمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجدسمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرننکانہ احمر نائیک نے پارکس کی بحالی کے لیے ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنےو الے افسران کی شرزنش کی اور 02روز کے اندر اندر پارکس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے لئے احمدشاہ روڈکی گرین بیلٹس بنیادی اہمیت کی حامل ہیں،سڑک کے دونوں اطراف واقع تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹس کی بحالی کے لیے تمام نامزد کردہ محکمہ جات اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اپناکردار اداکریں، سڑک کے دونوں اطراف واقع تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے لیے متعین کیے گئے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کی کٹنگ کرواکر انکو مزید خوبصورت بنایا جائے

Leave a reply