پشاور: قومی احتساب بیورو ( نیب) نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتی ہونے والے 15 سو افراد کو طلب کر لیا-
باغی ٹی وی: نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 23 ملازمین بیورو آفس میں تحقیقات کے سلسلے میں پیش ہونے اور تحقیقات کا حصہ بننے کا کہا گیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جانب سے طلب کیے گئے 23 ملازمین بطور کشیٹ ڈویلپر کام کرتے رہے۔
واضح رہے کہ کے پی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا ونگ میں بھرتیاں پی ٹی آئی دور حکومت میں کی گئیں، نیب نے سوشل میڈیا ونگ میں کام کرنے والے ملازمین کو ریکارڈ سمیت تفتیشی ٹیم کے رو بر و طلب کر رکھا ہے ذرائع نے دعوی کیا کہ خیبر پختو نخوا انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں سوشل میڈیا ونگ میں 1500 افراد خلاف ضابطہ بھرتی کیے گئے ان خلاف ضابطہ بھرتیوں پر 28 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، یہ رقم سوشل میڈیا ونگ میں تنخواہوں، مراعات کی مد میں خرچ کی گئی۔
گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات بڑھنے لگے ہیں ،صدر راولپنڈی ریجن زبیر چودھری نے ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اٹھا دئیے پرانے اور اعتماد والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کرنے اور ٹکٹوں کی پیسوں کے بدلے تقسیم پر سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر برس پڑے۔
انہوں نے اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس کی اپیل اور صدر نارتھ ریجن نے احتجاج کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ پرانے اور وفادار لوگوں کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے زبیر چودھری نے پریس کا نفرنس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور بذریعہ سوشل میڈیا اپنے عہدے سے مستعفی ہو نے کا بھی اعلان کیا ہے۔