نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار

0
51
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار

گزشتہ ایک سال میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے 1424 آپریشن جبکہ پاک آرمی اور پولیس کی مشترکہ 25آپریشن کے دوران خطرناک 1475اشتہاری سمیت4400مشتبہ افراد گرفتار کئے ہیں

چارسد ہ پولیس نے سال 2022کی کاروائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ سال نیشنل ایکشن پلان کےسماج دشمن عناصر کے خلاف 1424آپریشن جبکہ پاک آرمی جوانوں کے ہمراہ 25 آپریشنز کئے ہیں۔آپریشن کے دوران چارسدہ پولیس سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 1475 اشتہاری سمیت 4400 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 9998 مختلف نوعیت کا اسلحہ جبکہ 99474 اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 135رائفل،359شارٹ گن، 4221 پستول ،40 کالاکوف، 8دستی بم،1عددMP5 اور6 آئرن پنچ سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔آپریشن کے دوران اشتہاریوں کے 26سہولت کار اورانسدادی کاروائی کی خاطر6171افراد کو بھی دھرلیا گیا۔

پولیس نے کاروائی میں منشیات کے دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کےقبضہ سے 599.378کلوگرام چرس ،11.111کلوگرام افیون،47.922کلوگرام ہیروئن،266.516کلوگرام آئس اور446بوتل شراب بھی برآمد کیا ہے۔اسی طرح ویکل ویریفکیشن سسٹم کے تحت19169گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ ایک سال میں کریمنل ویرفکیشن سسٹم کے تحت21075افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی۔

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نےکالے شیشوں والی گاڑیوں سمیت بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل مالکان کے خلاف درجنوں کاروائیاں کی ہے اپلائڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکلوں مالکان کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9489 موٹرسائیکل مالکان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ چارسدہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دورانیہ میں 1لاکھ 77ہزار اور 557 گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے ان سے جرمانوں کے مد میں 7 کروڑ 91 لاکھ اور 25 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے۔ ہیں ۔

Leave a reply