انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہائی پرفائل کیسز میں سے ایک نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ملزمان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت، ریاض، راجا شمیم اور محسن عباس کو پیش کیا گیا۔ ضمانت پر رہا مقدمے کا مرکزی ملزم سابق پولیس افسر شعیب شوٹر بھی پیش ہوا۔عدالت کی جانب سے جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ سماعت پر گرفتار ملزمان کو بھی پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ نقیب اللہ کو جنوری 2018 میں پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved