لاہور: ناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز معطل

0
60

لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نےناقص کارکردگی پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی :ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او داتا دربار، شاہدرہ، نیوانارکلی، بادامی باغ اور ایس ایچ او لاری اڈا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ کینٹ ڈویژن سے ایس ایچ او باغبانپورہ، ڈیفنس اے، فیکٹری ایریا اور ایس ایچ او غازی آباد معطل ہوگئے ہیں اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کا ایس ایچ او معطل ہو گیا ہے-

صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کر دیئے گئے ہیں اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر احتشام واہلہ کے زیر صدارت اہم اجلاس سینٹرل ریسیکو اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جس میں ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر (آپریشنز) سمیت تمام افسران نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر بڑھتی ہوئی غیر ضروری کالز کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا کہ آئند ہیلپ لائن 1122 پر رانگ کال کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جاۓ گی۔ واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ایکٹ 2006 کے مطابق ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر جھوٹی کال کرنے والے شخص کو 6 ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری کالز کی وجہ سے کنٹرول روم آپریٹرز پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور مستحق افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم سے رابطہ کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے. ریسکیو فیصل آباد کو روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار کے قریب مجموعی کالز موصول ہوتی ہیں جن میں سے ایمرجنسی کی کال صرف 300 ہیں. عوام کو چاہئے کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a reply