ناراض اتحادیوں کو اب منائیں گے جہانگیر ترین، آج کس سے ہو گی ملاقات؟

ناراض اتحادیوں کو اب منائیں گے جہانگیر ترین، آج کس سے ہو گی ملاقات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناراض اتحادی جماعتوں کو منانے کے لئے جہانگیر ترین کو ٹاسک مل گیا، جہانگیر ترین اور وزیر دفاع پرویز خٹک سیاسی محاذ پر سرگرم ہوگئے، دونوں رہنما اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں رہنما وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما آج مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے،ق لیگ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ہمراہ ہوں گے، مسلم لیگ ق کو حکومت نے وفاق میں مونس الہیٰ کو وزارت دینے کا کہا تھا لیکن ابھی تک وزارت نہین دی گئیَ ق لیگ کہتی تو ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں لیکن وزارت نہ ملنے کی وجہ سے ق لیگ کی قیادت پر کارکنان کا دباؤ ہے.جہانگیر ترین اس حوالہ سے ق لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور دیگر اتحادیوں کو منانے کے لئے بھی کہیں گے.

دونوں رہنماؤں کی جمعرات کے روز بی این پی مینگل کے سربراہ سے ملاقات طے ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین، پرویز خٹک اتحادیوں کو مطالبات پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ لاپتہ کارکنان سے متعلق بی این پی کے مطالبہ پر عمل درآمد جلد شروع ہو گا جبکہ بی این پی کے تجویز کردہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز بھی فراہم کر دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کر دی ہے کہ خالد مقبول صدیقی حکومتی ٹیم یا وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے اسلام آباد آ رہےہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم سے جو بھی ملاقات ہوگی وہ کراچی میں ہی ہوگی. خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اسد عمر نے دو روز قبل کراچی میں خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جس کے بعد اب جہانگیر ترین کو ٹاسک دیا گیا ہےکہ وہ اتحادی جماعتوں کو منائیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نےہرمشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیا، اتحادی جماعتوں کوساتھ لے کرچلیں گے، اتحادی جماعتوں کے تحفظات ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی،حکومتی کمیٹی کاتمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے،اتحادیوں کے تحفظات دورکریں گے،

Comments are closed.