نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ایودھیا پہنچ گئے

0
48

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے ایودھیا پہنچ گئے ہیں،

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی آج رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بی جے پی حکومت نے پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات کو ختم کیا تھا، اس دن کو وہ اپنے لئے بہت اہم سمجھتی ہے اور رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے جان بوجھ کر اس دن کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ کشمیریوں کے زخموں‌ پر بھی نمک چھڑکا جاسکے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی برسراقتدار پارٹی بی جے پی پانچ اگست کو جشن کے طور پر منا رہی ہے، ادھر کشمیریوں کی طرف سے دنیا بھر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، پاکستان میں اس دن کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جارہا ہے اور شہر شہر مظاہرے کئے جارہے ہیں،

Leave a reply