مودی نے اپنی بیوقوفی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، مبشر لقمان

اسلام آباد: سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مودی نے نہ صرف پاکستان سے پنگا لیا ہے بلکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کھڑا کرکے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، ساتھ ہی بہت زیادہ چیزیں کلیئر بھی ہوگئیں جیسا کہ مودی نے نہ صرف پاکستان سے پنگا لیا ہے بلکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان مسئلہ کھڑا کرکے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے. دوسری جانب کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مبشر لقمان بھی شامل تھے. تاہم اس ملاقات کے بعد مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ملاقات کا مقصد بیان کیا.

یاد رہے کہ مودی سرکار نے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے.

Comments are closed.