فلم اور سٹیج اداکارہ نرگس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے خود پہ اور ان لوگوں پر بہت اعتراض ہے جو یہ کہتے رہے اور کہتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں شوبز میں بہت عزت دی ہے، اس کام کی کوئی عزت نہیں جو ہم کررہےہیں ، عزت صرف شوہر کے ساتھ رہنے میں ہے اور اسکے ساتھ زندگی گزارنے میں ہے.
انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ عورتیں آج بھی مجھے بہت پیار کرتی ہیں ، میرے پاس سیلون میں تیار ہونے کے لئے آتی ہیں تو میرے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں ، اور کئی عورتیں تو مجھے دیکھ کر کانپنا شروع کر دیتی ہیں. اللہ کا یہ احسان ہے کہ عورتیں آج بھی مجھے پیار کرتی ہیں خدا کرے ایسا ہمیشہ ہی رہے. نرگس نے کہا کہ
میں اپنے شوہر کے عید کے کپڑے خود لیکر آتی ہوں ، غصہ تب آتا ہے کہ جب انہوں نے جو پیسے دئیے ہوں وہ کم پڑ جائیں اور مجھے اس شاپنگ میں اپنے پیسے شامل کرنے پڑیں. میرے میاں مجھے پیسے دے دیتے ہیں لیکن دو دن پیسے لینے میںلگ جاتے ہیں. نرگس نے کہا کہ مجھے گھر کے کام کرنا بہت اچھا لگتا ہے، پہلے میں لاکھ لاکھ روپے کی جوتی پہنتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے مجھے لگتا ہے کہ لاکھ روپے کی جوتی پہننے سے بہتر ہے کہ ہم کسی غریب کی مدد کر دیں.