نارووال روڈ کی تعمیر کا مسئلہ ، عدالت نے سخت فیصلہ دے دیا

0
28
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،درخواست ناقابل سماعت قرار

نارووال روڈ کی تعمیر کا مسئلہ ، عدالت نے سخت فیصلہ دے دیا

باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں نارووال روڈ کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کی.

عدالتی حکم پر وفاقی سیکرٹری پلاننگ حامد یعقوب شیخ اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب پیش ہوئی

چیف جسٹس نے اس موقع پر سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ پنجاب حکومت نے کہا کہ وہ بری الذمہ ہے، آپ کہتے ہیں کہ آپ کا ہمارا نہیں ہے، تو کون ذمہ دار ہے،

وکیل وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ صوبائی حکومت دس ارب تک لاگت کے منصوبے کی منظوری دے سکتی ہے،

اگر وفاق نے اس معاملے کو دیکھنا ہے تو اس کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرنا ہے گا، پنجاب حکومت نے نارووال روڈ کی تعمیر کا منصوبہ ارسال کیا تھا، پنجاب حکومت نے تئیس منصوبے منظوری کیلئے بھیجے تھے،

سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب نے عدالت میں جواب دیا کہ 26 ترقیاتی سکیموں کی تفصیلات وفاقی حکومت کو ارسال کی تھیں،

اس تاخیر پر اور عدالتی حکم عدولی پر چیف جسٹس نے کہ کہ توہین عدالت کا نوٹس دے رہا ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے

درخواست گزار سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت ،آنکھ مچولی کھیل رہی ہے، سرکاری افسران نے تماشہ بنا رکھا ہے،

وکیل پنجاب حکومت تمام منصوبوں پر صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مشاورت ہوئی، یہ تقریباً سال سے زائد عرصہ ہوگیا ان حربوں کو،
وکیل درخواست گزار صفدر شاہین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ تمام سروے ہو چکے، عدالت کو گمراہ کیا جا رہا یے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ بابا گرو نانک کی کرتار پور آمد کی پانچ سو سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں، پوری دنیا سے کروڑوں سکھ ان مذہبی مقامات پر آ رہے ہیں، حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہی،

سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے حکومتی تاخیری حربوں سے متعلق آگاہ کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری پلاننگ ،سیکرٹری ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے

عدالت نے رمیش سنگھ اروڑہ کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کو 2 جون کو فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے دلائل دینے کا حکم دے دیا

Leave a reply