نارووال اسپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال کی عدالت میں عدم پیشی، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

0
32

نارووال اسپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال کی عدالت میں عدم پیشی، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی گئی

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے،کورونا وائرس کے باعث ن لیگی رہنما احسن اقبال عدالت میں پیش نہ ئے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ احسن اقبال کیخلاف ریفرنس کا کیا بنا؟ نیب حکام نے جواب دیا کہ انکوائری مکمل ہو گئی ،ریفرنس تیاری کی مراحل میں ہے،

عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کرتے ہوئے احسن اقبال کو پیش ہونے کا حکم دے دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کب تک دائر کیا جائے؟ عدالت نے نیب کو بڑا حکم دے دیا

واضح رہے کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا تھا، احسن اقبال کو عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھاجس کے بعدوہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے، جیل سے رہا ہوتے ہی احسن اقبال کو نیب نے دوبارہ طلب کر کے پاسپورٹ جمع کروانے کا کہا تھا تا کہ وہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں

Leave a reply