نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ چیز ہے حمزہ علی عباسی

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ اور بیکار چیز ہے بالکل شرمناک بات ہے کہ آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ علی عباسی نےلکھا کہ نسل پرستی انسانیت کی ایجاد کی جانے والی سب سے مکروہ ، بیکار چیز ہے۔


اداکار نے لکھا کہ آپ کس طرح کسی کی محبت کرنے ، نفرت کرنے یا قتل کرنے یا کسی کو بچانے کا جواز پیش کرسکتے ہیں جس کی بنیاد پر ان کی جلد کا رنگ رنگین ہے۔

حمزہ عباسی نے اس کو شرمناک قرارد دیتے ہوئے کہا کہ شرمناک … بالکل شرمناک آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے ہیش ٹیگ GeorgeFloyd #GeorgeFloydProtests# بھی استعما ل کئے-

اداکار حمزہ علی عباسی نے دُنیا بھر کی موجودہ صورتحال پر اپنے ایک اور ٹویٹ میں معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہم سب کی آخری منزل قبر ہے۔


اداکار نے لکھا کہ سو سال کے اندر اندر ہم ایک ایسی دُنیا میں چلے جائیں گے جہاں ہمارے منصوبے اس دُنیا سے مختلف ہوں گے اور ہم چاہ نے کے باوجود بھی دوبارہ اپنی اس زندگی میں واپس نہیں آسکیں گے-

حمزہ علی نے لکھا کہ آئیے ہم سب یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہماری آخری منزل قبر ہے۔ کیا اب یہ وقت نہیں ہے جب ہم سب کو زندگی اور موت کا خیال کرنا چاہیئے کہ اس کے بعد ہمارے ساتھ اُس دنیا میں کیا ہوسکتا ہے یا نہیں؟


اپنے ایک اور ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ یہ دُنیا بہت تیزی سے کسی چیزمیں تبدیل ہو رہی ہے اس بات کا یقین نہیں ہے کہ وہ "کچھ” کیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ مجھے کیا یقین ہے کہ کچھ ہی سالوں میں ، ہم اس دنیا سے بہت مختلف دنیا میں رہ رہے ہوں گے جسے ہم میں سے کوئی بھی آج تک نہیں جان سکا-


اداکار نے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارت میں مرنے والی مادہ ہتھنی کے افسوسناک واقعے پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خدا انصاف کرے گا انشاءاللہ۔ ساتھ ہی ہیش ٹیگ RIPHumanity #ElephantDeath# بھی استعمال کئے

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ہماری کامیابی اور ناکامی کا انحصار اخلاقی بنیاد کے اوپر ہے حمزہ علی عباسی

Leave a reply