NASFF کا حصہ بننا میرے لئے اعزا ز کی بات ہے اقرا عزیز

0
24

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ’ نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول ‘‘ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

باغی ٹی وی :پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ’ نیشنل ایمیچور شارٹ فلم فیسٹیول ‘ کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے این اے ایس ایف ایف کا حصہ بننا ان کا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا گروپ فوٹو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ دنیا کے ایک اعلی فلم سازی کے ادارہ میں مکمل اسکالرشپ کے ساتھ اپنے تخلیقی میدان کا مطالعہ کرنے کا موقع ملنا کیا خواب ثابت ہو گا؟

اقرا نے لکھا کہ NASFF تمام ابھرتے ہوئے اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے صحیح جگہ ہے جس میں مکمل سکالر شپ کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملتا ہے۔ میں اس کا ایک حصہ بننے کے لئے انتہائی خوش ہوں-

اس سے قبل عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) پلیٹ فارم روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔این اے ایس ایف ایف)جدید فلم سازوں کی خواہش رکھنے والے ، پاکستان کے نوجوانوں کو تحریک دینے کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو مذکورہ پلیٹ فارم ان جیسے مواقع کے ساتھ ، روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

خیال رہے کہ اقرا عزیز نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل’ کسک‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت سیزن 3‘ میں بھی دکھائی دیں گی۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاکستانی ثقافت و تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے مختصر دستاویزی فلمی مقابلے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’انٹر سروس پبلک ریلیشن‘ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کے نام سے پلیٹ فارم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے فن کے ذریعے غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوان نسل کی صلاحتیوں کو سامنے لانے کے لیے شوبز سے وابستہ فنکاروں نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھانے کے لیے زور دیا۔

مجھے بہت خوشی ہے میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ NASFF کا حصہ بننے جا رہی ہوں…

Leave a reply