تاوان وصولی کے بعد مغوی کو قتل کر کے نعش نالے میں پھینکنے والا ملزمان گرفتار

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں
چند ماہ قبل علاقہ رائیونڈ سٹی سے اغواء ہونے والے مغوی عاصم حسین کا ڈراپ سین ہو گیا،ملزم اعتقاد شاہ نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مغوی عاصم کو اغواء کرکے تاوان کی بھاری رقم وصول کرنے کے بعد بےدردی سے قتل کر دیا،ملزمان نے نعش کو روہی نالہ مانگامنڈی میں پھینک دیا اورسرغنہ ملزم اعتقاد شاہ خیبر پختون خواہ فرار ہو گیا،اغواء برائےتاوان سیل نے مرکزی ملزم اعتقاد شاہ کوخیبر پختونخواہ سےگرفتار کرکے تاوان کی بھاری رقم برآمد کی،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی، آئی ٹی ایکسپرٹس، پبلک ریلیشن اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی انوسٹیگیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
ی” میرا پیارا ایپ” ,سے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا سلسلہ جاری
دوسری جانب پنجاب پولیس کی” میرا پیارا ایپ” ,سے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا سلسلہ جاری ھے۔۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کےاحکامات پر سی ٹی او لاھور عمارہ اطہر نے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے تشکیل دی گی. رضاکار ٹیموں کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 3 سال قبل لاوارث ملنے والی 36 سالہ عائشہ اور اسکے بیٹے کو اپنی فیملی سے ملوا دیا۔ عائشہ تین سال قبل اپنی فیملی سے بچھڑ کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو آ گئی تھی۔ عائشہ کا ذہنی توازن درست نہ تھا جس بنا پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عائشہ کو مینٹل ہسپتال داخل کروا دیا۔ جبکہ اس کے بیٹے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہی رہنے دیا۔ میرا پیارا ٹیم نے عائشہ کا مینٹل ہسپتال میں بار بار انٹرویو کیا اور نادرا سے بائیو میٹرک کروا کے اس کی فیملی سے رابطہ کر کے عائشہ اور اسکے بیٹے کو اسکی فیملی سے ملوا دیا، عائشہ کی والدہ بھائی اور بہن نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کا بہت شکریہ ادا کیا۔ ان کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام ” پنجاب پولیس پاکستان” ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے "میرا پیارا ” میں گمشدہ بچوں و افراد، سپیشل بچے و افراد کی معلومات اور ان کا اندراج کر سکتے ھیں۔ تاکہ ” کمیونٹی پولیسنگ” کے تحت عوام اور پولیس مل کے گمشدہ لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملوائیں۔
علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی سربراہی میں کریمنل گینگ گرفتار کر لیا گیا،ڈاکوؤں نے کچھ روز قبل وحدت کالونی میں 20 لاکھ کی واردات کی تھی۔مشتاق میٹ مٹن شاپ کا منشی 20 لاکھ بنک سے نکلوا کر جا رہا تھا ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ڈی ایس پی عاطف معراج اور ایس ایچ او عنصر نواز کنگرہ کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو 7 روز میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل 02 پستول بمہ گولیاں چھینی ہوئی رقم 20 لاکھ برآمد کر لی گئی،ملزمان اسامہ’ شاہ زیب’ طیب’ اور بابر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ مشتاق میٹ مٹن شاپ کے مالک محمد ریاض کو اس کی چھینی ہوئی رقم 20 لاکھ واپس دے دی گئی۔محمد ریاض نے اپنی رقم 20 لاکھ لینے کے بعد اقبال ٹاؤن پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج