مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات، تمام محکمے الرٹ

اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)اسسٹنٹ کمشنر...

اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، جعلی مصالحہ فیکٹری پکڑی گئی

اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت...

اربوں روپٔے مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹس کی اسمگلنگ ناکام

کراچی کی پورٹ قاسم سے 2.8 ارب مالیت کی نشہ آور ٹیبلٹ ٹراماڈول افریقا بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق 2.8 ارب روپے مالیت کی 56 لاکھ ٹراماڈول ٹیبلیٹس سیریلون افریقا اسمگل کی جارہی تھیں، گڈزڈیکلریشن میں ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو ٹاولز کا برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا، احمد ٹریڈنگ کا یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی ٹرمینل کے رسک منیجمنٹ سسٹم سے کلئیر ہوچکا تھا۔کلیئر ہونے والا یہ کنسائمنٹ QICT سے بحری جہاز میں لوڈ ہونے کے لیے تیار تھا، حکام کی رسک پروفائلنگ کی بنیاد پر کنسائمنٹ کی نشاندہی پر مزید تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال میں کنٹرول شدہ نفسیاتی ادویات کی بڑی مقدار اسمگل ہونے کی نشاندہی ہوئی جس پر کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے کنسائمنٹ ضبط کرلی۔

ٹراماڈول ڈریپ کے تحت ایک کنٹرول شدہ نفسیاتی دوا ہے، ٹراماڈول میں نشہ آور مرکبات شامل ہیں اس لیے کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے، پاکستان سے نشہ آور ادویہ اسمگل کرنے کی یہ دوسری کارروائی ہے جسے حکام نے ناکام بنایا ہے۔یاد رہے کہ فروری 2025ء میں بھی 10ارب روپے مالیت کی ٹراماڈول ٹیبلیٹس اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

گزشتہ کئی ماہ سے درآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گیا

تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی،لوڈشیڈنگ کا خدشہ

کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں