راولپنڈی میں موسلا دھار بارش: نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے ترجمان واسا

0
45

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری،واسا راولپنڈی ہائی الرٹ۔

باغی ٹی وی : ترجمان واسا کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود اور عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں –

ترجمان واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 6 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے-

ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی،ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن ،جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پربھی ٹیمیں موجود ہیں-

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش نشیبی علاقے زیر آب ،نالہ لئی میں پانی کی سطح 6 فٹ تک بلند

Leave a reply