ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

0
31

جب سے فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اور ریلیز ہونے کے بعد اس نے جو کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے ہیں اس کے بعد اس فلم کے رائٹر ناصر ادیب کی تو جیسے لاٹری ہی لگ گئی ہو. ناصر ادیب کو ہر طرف ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے ، ہر فلم میکر اور شوبز سے جڑی شخصیت ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں نظر آتی ہے. حال ہی میں‌جو ایک نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے اس نے ناصر ادیب کی شہرت میں مزید اضافہ کر دیا ہے . ناصر ادیب کو پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا تاحیات چیئرمین منتخب کر دیا گیا ہے. پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم کی گئی ہے جس کے بعد ناصر ادیب تاحیات چیئرمین جبکہ پرویز کلیم وائس چیئرمین ہوں گے۔ اسی طرح اشفاق کاظمی سیکرٹری جنرل اور جوائنٹ

سیکرٹری باسو چوہدری کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ایور نیو اسٹوڈیو میں قائم تنظیم کے آفس میں ہوا۔ جس میں سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،الطاف حسین،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،عاصمہ حزیں قادری، طارق ساحلی،باسو چودھری جرار رضوی،حیدر راج ملتانی،اشفاق علی اورزیڈ اے زلفی نے شرکت کی۔اس نئی ڈویلپمنٹ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اس موقع پر ناصر ادیب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نئی ذمہ داری کو اچھی طرح‌ سے نبھانے کی کوشش کروں گا.

Leave a reply