*ناصر حسین شاہ کا لیاری ریکسر لین میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کا افتتاح*

0
20

سید ناصر حسین شاہ چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر لیاری پہنچ گئے
ریکسر لین میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کا افتتا ح،لیا ر ی میں انجینئرنگ کا لج کے قیا م کا اعلا ن
کرا چی 11فروری ۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے آج لیاری کے علا قے ریکسر لین یو نین کو نسل 13 میں صدیق بلوچ پرائمری اسکول کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ آج چیئرمین بلاول بھٹو زردا ر ی کی ہدایت پر لیا ری آئے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے لیاری یو نیورسٹی اور میڈیکل کا لج کا تحفہ دیا ہے ۔اب ہم نے لیاری میں انجینئرنگ کالج کے قیام کی بھی منظوری دیدی ہے۔انہو ں نے کہا کہ لیا ر ی میں سڑکوں کی تعمیر ، کھیلو ں کے میدانوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے میدان بھی بنائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لیاری کے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری کا خاتمہ کر رہے ہیں تاکہ پانی کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔جبکہ آراو پلانٹس کو بھی ٹھیک کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وا جا صدیق بلو چ کی تعلیم، صحافت اور کھیلو ں کے شعبوں میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے علا قے کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اس مو قع پر صحا فیو ں کے سوالا ت کے جوا با ت دیتے ہو ئے سید نا صر حسین شا ہ نے کہا کہ موجود ہ وفاقی حکومت الزام اور انتقام کی حکومت ہے یہ سفید جھوٹ بولتے ہیں، گندم کا ایشو سند ھ میں ہو تو ہماری کوتاہی ہے جبکہ یہ بحرا ن تما م صو بو ں میں ہے ،ہمیں بتا ئیں کہ پنجا ب کی سا ٹھ لا کھ بو ریا ں کہا ں گئیں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ وفا قی حکومت کی نا اہلی ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ہم سوفٹ تجاوزات ہٹا رہے ہیں، این ڈی یونیورسٹی نے پلان دیا ہے ہم کم سے کم لوگوں کو ڈسٹرب کریں گے،ہماری کوشش ہے لوگوں کا کم سے کم نقصان ہو۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ کسی کو بے گھر نہ کریں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے کسی کو غیر قانونی تعمیرات نہیں کرنے دیں گے،ہم پر کسی قسم کا کو ئی سیا سی دبا ﺅ نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی کا بینہ میں صرف سندھ ڈسکس ہوتا ہے لیاری میں جن لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا پیپلز پارٹی ان کا خیال رکھے گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ ڈی ایم سیز کے زیر انتظا م اسکو ل اور ہسپتا ل اور ڈسپنسریز محکمہ تعلیم سندھ اور محکمہ صحت کے حوالے کئے جا رہے ہیںتاکہ ان اداروں میں بہتری لائی جاسکے۔انہو ں نے کہا کہ ماضی میں سفارشی اسکول کھولے گئے، ایک گاو¿ں میں 40 اسکول بنائے گئے۔ گیس پر وفاقی حکومت کی نااہلی ہے انہوں نے ایل این جی نہیں منگوائی جس کے با عث گیس کا بحرا ن پیدا ہو ا ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کی معا ون خصوصی نسیمہ بلوچ ، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، پاکستا ن پیپلز پا ر ٹی کرا چی کے جنر ل سیکریٹری جاویدناگوری،ضلع جنو بی کے جنر ل سیکریٹری خلیل ہوت،صو با ئی وزیر بلدیا ت کے مشیر کرم اللہ وقاصی ،ڈی سی ساو¿تھ ارشاد علی سو دھڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Leave a reply