علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان بارے عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان بارے عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہورسیشن کورٹ نے ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے چار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ناصر مدنی کے بیان کی روشنی میں عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا،اپنے بیان میں ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے صلح ہوچکی ہے ۔ ملزمان کو رہا کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ عدالت نے غلام ربانی , علی عباس , آصف اقبال , ناظم حسین رہا کرنے کا حکم دیا۔تاحال ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

قبل ازیں چند روز قبل عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں کو معاف کر دیا۔ ناصر مدنی نے اپنی رہائشگاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کردیا۔

مولانا ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افرادگرفتار اسلحہ برآمد

عالم دین اور مبلغ ،مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ گفتگو کی وجہ سے شہرت پانے والے علامہ ناصر مدنی کو چند ہفتے قبل کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں کاروباری شخصیت عصمت اللہ نیازی کی وساطت سے دونوں پارٹیوں میں صلح کی بات چیت شروع ہوگئی۔ ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔

ناصر مدنی ہمشیرہ کو دم کر رہا تھا، ہمشیرہ کی چیخ سنی، بھاگ کر گئے،شرمناک منظر دیکھا.شہری نے لگائے مبینہ الزامات

Leave a reply